ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل راوی زون کے مختلف مقامات کے دورے

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے نزد بارہ دری عرصہ دراز سے قائم عارضی و مستقل جھگیوں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو تنبیہ کی کہ علاقے کو فی الفور کلئیر کیا جائے اور کسی قسم کی کوئی عارضی و مستقل جھگیاں قائم نہ ہوں.

انہوں نے کہا کہ جھگیوں میں مقیم خانہ بدوشوں کو آباد کرنے کے لئے خیمہ بستی آباد کی جائے اور خیمہ بستیوں کا مقصد ہے کہ کوئی بھی بنیادی حقوق سے متاثر نہ ہو، ڈی سی لاہور نے جی ٹی روڈ پر بینرز، فلیکسز، اسٹریمرز نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور مین شاہراہوں سمیت گلی، محلوں میں بینرز، اسٹریمرز، فلیکسز فوری ہٹانے کا حکم دیا. ڈی سی لاہور نے دریائے راوی روڈ کے دونوں اطراف، لطیف چوک میں صفائی ستھرائی اور کشمیر پارک کے دورے کیے. انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی دریائے راوی کے دونوں اطراف میں صفائی انتظامات بہتر بنائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ سڑک کنارے گندگی کے ڈھیر کو فی الفور اٹھوایا جائے اور جھگیوں کے انخلاء کے بعد صفائی انتظامات کو برقرار رکھا جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کشمیر پارک میں سیوریج کے ناقص انتظام پر واسا حکام سے استفسار کیا. انہوں نے کہا کہ واسا حکام سیوریج نظام میں بہتری لاکر پارک کی خوبصورتی کو اجاگر کریں. انہوں نے کہا کہ سیوریج کے بہتر نظام سے شہریوں کو پاک و صاف ماحول فراہم ہو گا. صاف ستھرا ماحول ہی صحت مند معاشرے کی علامت ہے. چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیر،ایم او آر کاشف جلیل، ایل ڈبلیو ایم سی و واسا حکام بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

جواب دیں

Back to top button