ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زارسکیم کے مختلف بلاکوں کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے پراپرٹیز پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور بشیر ورک اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے جاری آپریشن بارے بریفنگ دی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار میں ای، ایف، جے اور ایل بلاک میں آپریشن کر کے 200سے زائد جھگیاں اور تجاوزات ہٹا دیں ہیں۔ ٹیموں نے اربوں روپے مالیت کی 100 کینال جگہ پر عرصہ دراز سے بنائی گئی عارضی اور پختہ تجاوزات ختم کردیں ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ بابو صابو سے بجانب سبزہ زار موٹروے سے منسلک اراضی کو مرحلہ وار کلیئر کرایا جائے۔ ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واگزار کرائی گئی پراپرٹی پر بورڈ اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ اربوں روپے مالیت کی قیمتی پراپرٹی سے تجاوزات ختم کرکے ڈویلپمنٹ کی جائے گی، مکمل اراضی سے تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔آپریشن ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور بشیر ورک اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ کاشف اعوان نے کیا۔آپریشن میں انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button