کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل اور موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال اور اجلاس کی سفارش پر کمشنر/چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن نے کوئٹہ شہر کی حدود میں نئے غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کے داخلے اور فروخت پر پابندی عائد کی ہے تاکہ کوئٹہ شہر میں چلنے والے غیر قانونی/غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکا جا سکے جس سے اکثر اوقات ٹریفک جام ہوتا ہے۔ اور شہر میں بھیڑ میں اضافہ کا سسب بنتا ہے۔لہٰذا قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس، لیویز اور پولیس کے اہلکار کوئٹہ شہر کے داخلی راستوں یعنی لک پاس، میاں غنڈی چیک پوسٹ کراچی روڈ، درخشاں چیک پوسٹ سبی روڈ اور ڈی ایچ اے کچلاک چیک پوسٹ پر تعینات ہیں ان احکامات کی تعمیل میں کوئٹہ شہر میں نئے غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کا غیر رجسٹرڈ داخلہ/ نقل و حمل کےبارے میں ہائی کورٹ بلوچستان کے احکامات کے بعد سے تمام محکموں/ ایل ای اے کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل کریں۔
Read Next
2 دن ago
ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عزت نذر کی زیرِ صدارت یونیسیف کی درخواست پر اہم اجلاس
4 ہفتے ago
صوبے کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ستمبر 13, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
ستمبر 9, 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
اگست 13, 2026

