ضلع کوئٹہ میں پلاسٹک کے تھیلوں کی فروخت/خریداری/سٹوریج اور استعمال پر پابندی عائد،بلدیہ عظمٰی کوئٹہ کو بھی ٹاسک

کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے ضلع کوئٹہ میں پلاسٹک کے تھیلوں کی فروخت/خریداری/سٹوریج اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ، پولیس، میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ساتھ مل کر پلاسٹک کے تھیلے ضبط کرنے، دکانوں/مالز کو سیل کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ شہر میں پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے دوسری جانب کسٹمز، ایف سی، لیویز اور پولیس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ضلع کوئٹہ کی حدود میں پلاسٹک کے تھیلوں کی اجازت نہ دیں۔

جواب دیں

Back to top button