ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایات پر یونین کونسلز کے دفاتر کی اچانک انسپکشن کا عمل جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد شہزاد اکرم نے یونین کونسل نمبر 03دفتر کی اچانک انسپکشن کی۔دفتر سے سیکرٹری یونین کونسل کی غیر حاضری کی بنا پر جواب طلبی کر لی۔

ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز تحصیل سٹی فیصل آباد بھی تھے۔یونین کونسل نمبر 02 کی بھی اچانک انسپکشن کی۔

انہوں نے حاضری اور یونین کونسل کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے صفائی کا معیار بھی دیکھا اور کہا کہ دفتری اوقات کار کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں جبکہ درخواست گزاروں کو برتھ،دیتھ،میرج،طلاق کے سرٹیفیکیٹس کے اجراء میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نےریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسلز کے دفاتر کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کے دفاتر بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایات پر یونین کونسلز کے دفاتر کی اچانک انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button