لاہور شہر میں محفوظ بسنت، سیل پوائنٹس چیکنگ، جامع صفائی، آگاہی مہم اور سیفٹی اقدامات جائزہ کے لئے کمشنر لاہور کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ لوہاری گیٹ ایریا کا دورہ کیا اور لوہاری گیٹ ایریا میں صفائی و پتنگوں و ڈور کی فروخت کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنرلاہور نے لوہاری دروازے کے باہر لیسکو ٹیم کا تاروں کی کلمپنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون لاہور سمیت پورے شہر میں بسنت قوانین آگاہی و سیفٹئ مہم گہماگہمی عروج پر ہے، انہوں نے کہا کہ یکم فروری تا 8فروری بسنت خریدوفروخت کی اجازت ہے، ہر سیل پوائنٹ کی سخت چیکنگ جاری رہیگی، تمام محکموں پر مشتمل کوئک ریسپانس ٹیمز پورے شہر میں فعال ہو گئی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات واضح ہیں، سیفٹی اقدامات کو سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے، اندرون لاہور و سرکلر روڈ پورے ایریا میں جامع صفائی پروگرام پوری فعالیت سے کیا جائے۔ شہری بسنت قوانین اور بسنت ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں یہ اولین ترجیح ہونی چاہئیے، بسنت قوانین پر عملدرآمد ثقافتی تہوار کا احیاء ثابت ہوگا۔ لاہور انتظامی افسران نے شہریوں سے بات چیت کی اور شہریوں کا مثبت فیڈ بیک لیا.اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ چرخی، دھاتی و نائیلون ڈور پر پابندی ہے خلاف ورزی پر انتہائی سخت کاروائی ہوگی، شہریوں کا محفوظ بسنت کیلئے ذمہ دارانہ کردار اہم ترین ہے، شہری انتظامیہ کی مدد کریں اور بسنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دیں.
Read Next
9 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
10 گھنٹے ago
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
1 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
Related Articles
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
7 دن ago


