پنجاب کی تمام یونین کونسلز کے نائب قاصدوں نے ترقیوں میں رکاوٹ پر 6 نومبر کو ہڑتال اور سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا

پنجاب کی تمام یونین کونسلز کے نائب قاصدوں نے ترقیوں میں رکاوٹ پر 6 نومبر کو ہڑتال اور سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔عرصہ 18 سال سے یونین کونسلز میں تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود ترقیوں سے محروم نائب قاصدوں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سروس سٹرکچر پرموشن کوٹہ کی بحالی، سروس رولز کے اجراء سمیت دیگر مطالبات بارہا یاد دہانی اور ملاقاتوں کے باوجود نہ تو وزیر بلدیات نے خاص توجہ دی نہ ہی محکمہ بلدیات اور ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وعدے وفا کئے گئے ہیں۔سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین مینگل دور سے ان نائب قاصدوں کی ترقیوں کے کیسیز اور ان کے رولز فائنل کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے جن پر آج تک عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔ہزاروں نائب قاصد 2006 سے ترقیوں کے منتظر ہیں۔آل پنجاب نائب قاصدان یونین کونسلز پنجاب کے صدر محمد آصف ھادی نے کہا ہے کہ یونین کونسل بے یارو مدد گار

عرصہ دراز سے سیٹیں پڑی ہونے کے باوجودپڑھے لکھے نائب قاصدان کو ترقی نا دینے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اب تو دنیا جہان کے کام یونین کونسل کے ذمہ ہیں۔ پیدائش اموات نکاح طلاق کی رجسٹریشن عدالتوں اور تعلیمی بورڈز میں ریکارڈ پیش کرنا ،گندم خریداری و ناکہ بندی پر ڈیوٹی ،ڈینگی، ٹی پی وی ،ستھرا پنجاب ،سیلاب پولیو، کرونا وغیرہ جیسی لاتعداد اور روزانہ کی ایکسٹرا ڈیوٹیاں ھونے کے باوجودپروموشن نہ دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب کی بے حسی کی وجہ سے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو یونین کونسلز کی مستقل تالہ بندی پر غور کریں گے۔انھوں نے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے یونین کونسلز کے ملازمین کے جائز مطالبات منظور کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button