ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر کے مختلف مقامات جوہر ٹاؤن، سبزہ زار، مال روڈ اور ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات جوہر ٹاؤن، سبزہ زار، مال روڈ اور ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مال روڈ پر ٹیپا کی جانب سے پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔ٹیپا شہر کی 40 اور ایل ڈی اے 70 شاہراہوں پر پیچ ورک کے کام کر رہا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کی 110 شاہراہوں پر دن رات، پیچ ورک، لین مارکنگ، کرب سٹونز و دیگر کام جا ری ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور کی سڑکوں کو گڑھوں سے کلیئر کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ٹھوکر انٹری پوائنٹ کی بیوٹیفکیشن، سڑک کی توسیع پر کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فٹ پاتھ کی تعمیر، سولر لائٹس کی تنصیب اور مرمت و بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے جاری کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار اور جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی سے تجاوزات و جھگیوں کے خاتمے کے آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی پر سائن بورڈ نصب کرنے اور فینسنگ لگانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button