ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا گورنمنٹ جنرل ہسپتال شاہدرہ ٹاؤن کا اچانک دورہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال شاہدرہ ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا اور سی او ایم سی ایل، اے سی راوی اور دیگر بھی ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے مختلف وارڈز اور سیکشنز کا دورہ کیا اور انتظامی امور پر بریفنگ لی اور مریضوں سے ملاقات اور عیادت کی.

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اسٹور روم کا دورہ کیا اور ادویات کے اسٹاک کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور نے ہسپتال لیبارٹری نے بھی جائزہ لیا. ڈی سی لاہور نے آؤٹ ڈور میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات دریافت کیں اور ایم ایس ہسپتال کو مریضوں کو بروقت ادویات و بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر و سٹاف مریضوں کے ساتھ حسنِ سلوک اور مشفقانہ رویہ رکھیں اور مریضوں کے علاج و معالجہ کو بروقت یقینی بنایا جائے. ڈی سی لاہور نے ایم ایس ہسپتال کو صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور شاہدرہ ٹاؤن میں فیلڈ میں موجود ڈینگی ورکرز سے بھی ملاقات کی. ڈینگی مہم سے متعلق جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور تلفی یقینی بنائیں اور کہا کہ ڈینگی کے معاملے میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈی ڈی ایچ اوز فیلڈ میں ڈینگی سروئلنس کا سختی سے جائزہ لیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام الناس کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button