چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت وزیر اعظم پاکستان کے دورہ گلگت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
سیکریٹری سروسز ظفر وقار تاج،سیکریٹری مواصلات و تعمیرات سبطین احمد و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ گلگت بلتستان سے متعلق کیئے گئے اقدامات و انتظامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اپنے دورہ گلگت کے موقع پر نلتر ایکسپریس وے اور کے آئی یو انجینئرنگ بلاک کا افتتاح کریں گے،جبکہ ریجنل گرڈ اور ہنزہ گریٹر واٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان ضلع غذر کے گاوں بوبر میں متاثرین سیلاب کے کیلئے تیار کیئے گئے پری فیبری کیٹڈ گھروں کو متاثرین کو حوالے کریں گے۔
اجلاس میں سیکریٹری سروسز ظفر وقار تاج،سیکریٹری مالیات عزیز احمد جمالی،سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سبطین احمد،سیکریٹری ایل جی اینڈ آر ڈی رحیم گل،سیکریٹری برقیات ثناءاللہ،سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد،سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکریٹری فارسٹ سید وحید شاہ،سیکریٹری صحت دلدار احمد ملک،ائی جی پی افضل محمود بٹ،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،ڈی آئی جی گلگت رینج مرزا حسن،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ،اے آئی جی اسپیشل برانچ طاہرہ یعسوب،ڈپٹی سیکریٹری ہوم حسن،عظیم اللہ،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 احسان علی،ڈپٹی سیکریٹری سروسز جہانگیر احمد،ڈپٹی سیکریٹری فنانس ارشاد حسین و دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک تھے،جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع غذر حبیب الرحمٰن ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔