غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید افسران اور ملازمین کی تعیناتی،گرینڈ آپریشن کو مواثر بنایا جائے گا۔چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا

غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈآپریشن ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا نے اہم آپریشن کے لئے مزید افسران و اہلکار تعینات کر دیئے ہیں ۔ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔چیف آفیسر بلدیہ عظمٰی لاہور شاہد عباس کاٹھیا نے کہا ہے کہ شیر شاہ روڈ پر 220 عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔120 فلیکسز، بینرز و سٹیمرز کو ہٹایا گیا۔تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے مزید زونل افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے کیلئے اہلکاروں کی تعداد کو بڑھا دیا گیا۔ زونل افسران مقرر کردہ مارکیٹس اور سڑکوں پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے موجود رہیں گے۔بار بار تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایم او آر کارروائی کرنے کا مجاز ہو گا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فی الفور متعلقہ زونل افسر کو اطلاع دی جائے۔ تجاوزات آپریشن میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کو متعلقہ عملے کے ساتھ قصوروار ٹھہرایا جائے گا۔

متعلقہ زیڈ او آرز اور ڈیوٹی اہلکار براہ راست رابطہ میں رہیں گے۔زیادہ حساس علاقوں میں دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہو، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انسداد تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔متعلقہ زیڈ او آرز اور ایم او آرز ڈیوٹی اہلکاروں کے ساتھ ہفتہ وار پیش رفت جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے پابند ہوں گے۔دکانداروں کو تجاوزات کے ضوابط کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔ تجاوزات مافیا کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ شہر کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے کے لئے تجاوزات اور بینرز کو ختم کروایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button