چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی زیرصدارت سیکرٹریز کانفرنس، محکموں میں اصلاحات، ای گورننس اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے صوبہ میں ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم کو پیپر لیس بنانے کی ہدایت کی ہے. سرکاری افسران اور ملازمین کی اے سی آرز، چھٹی،ٹرانسفر آرڈرز، پنشن کے عمل کو ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم (E-FOAS) سے منسلک کیا جائے گا۔عوام کو معلومات اور خدمات کی آسان آن لائن دستیابی کیلئے سرکاری اداروں کو اپنی ویب سائٹس مکمل فعال کرنے کا بھی حکم دیا گیا ۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس منعقد ہوئی ۔اجلاس میں محکموں میں اصلاحات، ای گورننس اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ محکموں کی کارکردگی اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ پیپر لیس ورکنگ سے کام کے طریقہ کار میں جدت اور شفافیت آئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button