چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت جناح ہال میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سےاہم اجلاس ہوا.
چیف آفیسر نے کہا کہ زونل افسران تمام سکیموں کو فی الفور اپ ڈیٹ کریں اور 8 نومبر کو ٹینڈر سے قبل تمام کام مکمل کیے جائیں. خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی جلد مکمل کی جائے مزید کہا شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری ہے علاوہ ازیں ای ٹینڈرنگ سے نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور ڈویلپمنٹ پلان شہر کی گلیوں کی بحالی کا میگا پراجیکٹ ہے. منصوبے میں پانی کی فراہمی اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی شامل ہیں اور تھرڈ پارٹی آڈٹ اور ماحولیاتی ماہرین کی مشاورت شامل ہوگی. سی او ایم سی ایل نے کہا کہ ٹینڈر اوپن کرنے کی تاریخ 8 نومبر مقرر کی گئی ہے. ای ٹینڈرنگ کے ذریعے درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے. چیف افیسر شاہد عباس کاٹھیا نے سکمیوں کی شفافیت و پائیداری کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی.