ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔عوام تک صفائی سہولیات کی بروقت اور بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے 42 یونین کونسلز میں موجود دیہاتوں کو صفائی کے حوالے سے ماڈل بنانے کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی نے ہلوکی گاؤں کو ماڈل ویلج بنانے اور گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا۔سی ای او بابر صاحب دین نے ایم پی اے راشد منہاس کے ہمراہ ہلوکی ماڈل ویلج پراجیکٹ کا افتتاح کیا،اس موقع پررہائشیوں کے ہمراہ آگاہی واک بھی کی گئ ۔ہلوکی گاؤں میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کیلئے 10 سینٹری ورکرز، 5 ہینڈ کارٹس، دو رکشے، ایک منی ڈمپر تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ گاؤں کو کوڑے سے صاف رکھنے کیلئے 20 ویسٹ ڈرم بھی لگا دیئے گئے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس اہم اقدام کے حوالے سے کہنا ہے کہ مرحلہ وار لاہور کی تمام یونین کونسلز کو ماڈل بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ہلوکی گاؤں کے رہائشیوں نے اس عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئےمل کر گاؤں کو صاف رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔مزید برآں ہلوکی گاؤں میں عوامی آگاہی کیلئے کیمپ لگایا گیا، گلی کوچوں میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے اعلانات بھی کروائے گئے۔
لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔