کمشنر لاہور زید بن مقصود نے پنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی اور او پی ڈی کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے او پی ڈی میں مختلف مریضوں کے ڈینٹل ٹریٹمنٹ کا جائزہ لیا اور وہاں موجود مریضوں سے بھی فیڈ بیک لیا، انہوں نے مریضوں کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن کاؤنٹر انچارجز کی ورکنگ اور پنجاب ڈینٹل ہسپتال مارننگ شفٹ کے ڈیوٹی ڈاکٹرز اور سٹاف کے شیڈول کو چیک کیا، خاص طور پر پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں صفائی، واش رومز اور متعلقہ عملہ کی اٹنڈنس کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے مختلف سیکشنز کا بھی دورہ کیا اور ڈینٹل ٹریٹمنٹ پروٹوکولز کا جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ اچانک دوروں کا مقصد شہریوں کیلیے فراہم کردہ میڈیکل سہولیات کا جائزہ لینا ہے، حکومت پنجاب شہری صحت عامہ سہولیات فراہمی کو اولین اہمیت دیتی ہے۔






