وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔وائس چیئرمین اور ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار اور بھاٹی چوک کے اطراف ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے پورے علاقے کی شکل تبدیل ہو گی۔ چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ داتا دربار کے پیادہ، پیڈسٹرین زون، پیڈسٹرین انڈرپاس پر بیک وقت کام جاری ہے۔ بھاٹی چوک انڈر پاس کی پائلنگ پر کام بلا تعطل جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کام کی رفتار اور معیار پر زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت کی۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے موہنی روڈ کی ری ماڈلنگ پر جاری کاموں کا بھی معائنہ کیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اور چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ دی۔سرکلر روڈ کی ایک طرف املاک کے فساڈ اور فٹ پاتھ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا کی تعمیر کا کام تکمیل کے قریب ہے۔ وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد نے کہا کہ پہلی بار لاہور کے ان علاقوں میں جامع پلاننگ کے تحت ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ اربن ریجنریریشن کے منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک روانی میں بہتری اور خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا، نیسپاک اور ریلوے کے افسران موجود تھے۔
Read Next
1 دن ago
ایل ڈی اے کا 6 غیرقانونی رہائشی سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن،نیو عامر ٹاؤن،میڈیکل سٹی،غوث گارڈن،علی ولاز،نیو پام ولاز،عابد گارڈن شامل
3 دن ago
ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون ایل ڈی اے علی نصرت کو ٹاؤن پلاننگ تھری کا اضافی چارج تفویض،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاداتا دربار،زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس،ناصر باغ اور نیلا گنبد منصوبوں کا دورہ،بریفنگ
6 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ریلوے اسٹیشن اور مصری شاہ کا دورہ*
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ
Related Articles
ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ون، کرپشن میں بھی اول،صبح کو سیل شام تک ڈیل،ایل ڈی اے کا کروڑوں کا ریونیو متاثر
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں میں آپریشن کر کے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار،193املاک سربمہر کر دیں
1 ہفتہ ago
*لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یونیسف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔*
2 ہفتے ago



