نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے گلگت پریس کلب کے نومنتخب صدر، جنرل سیکریٹری اور دیگر تمام کابینہ اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں مقامی صحافیوں کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ صحافتی اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ نگران صوبائی حکومتِ آزادیِ اظہارِ رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پریس کلب کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیگی۔نگران وزیر اعلیٰ نے نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے مابین اہم ملاقات
3 دن ago
"یورپی یونین موسمیاتی چیلنجز سے متاثرہ کمیونیٹیز کی معاشی خودکفالت اور زراعت کی جدت کے لئے پرعزم ہے،یوریپن یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلیس
4 دن ago
ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مختلف سڑکوں کا دورہ،ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
4 دن ago
گلگت بلتستان، غیرقانونی بقایاجات کی روک تھام کیلئے آن لائن آربٹ سسٹم کا افتتاح
4 دن ago





