فضائی آلودگی، ضلع ڈی جی خان ، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور راولپنڈی ڈویژن میں بھی سکول 17 نومبر تک بند،نوٹیفکیشن

فضائی آلودگی بڑھنے کے پیشِ نظر ضلع ڈی جی خان ، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور راولپنڈی ڈویژن میں ہائیر سیکنڈری لیول (بارہویں جماعت/ اے لیولز) تک تمام سکولوں میں تدریسی عمل آن لائن منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

17 نومبر تک ان اضلاع میں سکولوں کوبند کردیا گیاہے۔

ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب، ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں پہلےسے ہی بارہویں جماعت/ اے لیولز تک نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور ٹیوشن سنٹرز 17 نومبر تک بند کر کے آن لائن کلاسز پر منتقل کر دئیے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button