ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کاتفصیلی دور ہ کیا اورایونیو ون سکیم میں سکیورٹی اور صفائی کے ناقص انتظامات پرناراضگی کااظہار کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے ایونیو ون میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔تجاوزات اور مال مویشی کے خاتمے کے لیے خصوصی آپریشن کیا جائے۔

کھلی کچہری میں ایل ڈی اے ایونیو ون سے متعلقہ شہریوں کی شکایات کو فوری حل کیا جائے۔ ایونیو ون اور جوبلی ٹاون میں صفائی اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔ ایونیو ون کے اطراف باونڈری والز اور کنٹرولڈ انٹری کے لیے بیرئیرز نصب کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونیو ون، جوبلی ٹاون اور موہلنوال سکیم کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع پلان پیش کیا جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون عمر صہیب نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ، چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون ذیشان عثمانی اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔






