ایل ڈی اے آپریشنز،مختلف سکیموں میں 137املاک سربمہر تین غیرقانونی تعمیرات مسمار،چناب روڈ تجاوزات کا صفایا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کاغیرقانونی تعمیرات، کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 137املاک سربمہراورتین غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن،گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن،،شادباغ،نیو مسلم ٹاؤن، کینال روڈ کے اطراف میں کارروائیاں کیں۔جوہر ٹاؤن میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر51املاک سیل کر دیں۔گلبرگ اور نیو گارڈن میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر36املاک سیل کر دیں۔علامہ اقبال ٹاؤن میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر30املاک سربمہر کر دیں۔ شادباغ میں بلڈنگ پلان منظور کروائے بغیرتعمیرات پر تین املاک کو جزوی طور پر مسمار کر دیا۔نیومسلم ٹاؤن اور کینال روڈ کے اطراف میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر20املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کیفے، راستوران،گراسری سٹور، کلینک، سیلون، بیوٹی پارلر،چکن شاپ، سروس اسٹیشن، اسٹیٹ آفس، ٹائر شاپ دکانیں ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات، کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے سٹی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے 15 کنال اراضی واگزار کروا لی۔ چناب روڈ کی تعمیر میں حائل پانچ سٹرکچر مسمار کر دیئے۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کر کے ایل ڈی اے سٹی چناپ روڈ کی تعمیر میں حائل تجاوزات ختم کر دیں۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ کی نگرانی میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر ایل ڈی اے نے کیا۔آپریشن میں بھاری مشینری، پولیس اور ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button