وزیراعلٰی مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کو مزید خوشخبری دیں گے۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نےڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر اسرار سعید نے ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔چناب روڈ کا پچاس فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔نیلم روڈ کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جائے گا۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی سائٹ آفس میں اہم اجلاس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی شہر لاہور کے باسیوں کیلئے ایک بہترین رہائشی منصوبہ ثابت ہوگا۔ایل ڈی اے سٹی کی سٹرکچر پلان روڈز کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کو مزید خوشخبری دیں گے۔ ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کو مزید بلاکس کا جلد پوزیشن دیں گے۔ایل ڈی اے سٹی سی بلاک میں گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ایل ڈی اے سٹی میں جلد "بزنس بے” اور "ایجوکیشن سٹی” لانچ کریں گے۔ ایل ڈی اے سٹی میں چار بڑی سٹرکچر پلان سڑکیں اور موٹروے گزر رہی ہے۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے انڈر گراؤنڈ وائرنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایل ڈی اے سٹی میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ اور ترقیاتی کام مزید کرنے کی ہدایت کی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کا جامع پلان بھی طلب کرلیا۔بعدازاں وزیر ہاؤسنگ نے چناب روڈ، نیلم روڈ اور ایل ڈی اے سٹی کے دیگر بلاکس پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button