کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیاں و اعداد و شمار جاری کر دیے۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں 11فلڈ ریلیف کیمپس اور 19ریسکیو کیمپس فعال ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں 636جبکہ ننکانہ صاحب میں 73 افراد کا ریسکیو انخلاء کیا گیا ہے۔ لاہور اور قصور کے فلڈ ریلیف کیمپ میں کوئی فرد مقیم نہیں۔ لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ 250افراد کیلئے فیلڈ ہسپتال ریلیف کیمپ میں فعال ہے اور سی ای او ہیلتھ انچارج ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ پرعزم ہیں متاثرہ افراد کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ڈیروں، فصلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے ریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے مریدکے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور لوگوں میں کھانا تقسیم کیا۔ کمشنر لاہور نے بوٹ کے ذریعے سیلاب متاثرہ ایریاز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بند باندھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے جاری آپریشنز کا جائزہ لیا۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
19 گھنٹے ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
3 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
Related Articles
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*نالہ ڈیک کے چوکنگ پوائنٹس کی ڈی سلٹنگ کیلئے مزید مشینری منگوائی جائے۔کمشنر لاہورکی ہدایت*
1 ہفتہ ago



