لاہور(بلدیات ٹائمز رپورٹ)پنجاب کے 229 بلدیاتی اداروں کو 70 کروڑ 69 لاکھ روپے کا یو آئی پی ٹیکس شیئر جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس سے یہ شیئر جنوری،فروری کا جاری کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں گرانٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو 12 کروڑ70 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو 3 کروڑ 43 لاکھ روپے جبکہ ضلع کونسل راولپنڈی کے لئے 3 کروڑ31 لاکھ روپے ریلیز ہوئے ہیں۔میونسپل کارپوریشن سرگودھا ایک کروڑ38 لاکھ روپے، گوجرانوالہ 3 کروڑ 2 لاکھ روپے، سیالکوٹ 2 کروڑ 41 لاکھ روپے، ملتان 2 کروڑ 74 لاکھ روپے، ساہیوال ایک کروڑ 21لاکھ روپے، فیصل آباد 5 کروڑ 6 لاکھ روپے، ڈی جی خان 40 لاکھ روپے، بہاولپور ایک کروڑ 64 لاکھ روپے اور میونسپل کارپوریشن گجرات کو 2 کروڑ23 لاکھ روپے کا پراپرٹی ٹیکس شیئر جاری ہوا ہے۔میونسپل کارپوریشنز کے علاوہ ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے اکاؤنٹس میں یو آئی پی ٹیکس شیئر ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
ستھرا پنجاب پروگرام صفائی کے نئے رجحانات متعارف کرائے گا،فیلڈ ملازمین ہمارے ہیروز ہیں، کرسمس کی خوشیوں میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،ذیشان رفیق
1 دن ago
صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری فیصل اکرام کے ہمراہ سیالکوٹ کا دورہ
1 دن ago
ورلڈ بینک کے مشن کامجوزہ پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کی تیاریوں کو آگے بڑھانے کے لیے پنجاب میں متعدد مقامات کا دورہ
1 دن ago
سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شیخوپورہ.ٹوبہ ٹیک سنگھ.جہلم اور لاہور میں 24 خواتین کھلی کچہریوں کا انعقاد
2 دن ago
پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام نافذ کردیا۔پورے گوجرانوالہ ڈویژن میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس ہو چکا،ذیشان رفیق کی پریس کانفرنس
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے وزیر آباد اور گکھڑ منڈی کا دورہ
2 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے نئے بھرتی ہونے والے 23 چیف افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،میونسپل کمیٹیوں میں ایم او آر کے طور پر تقرریاں
3 دن ago
لاہور کی تحصیلوں کی تعداد دگنی جبکہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب پانچ تحصیلوں پر قائم ہے
3 دن ago