کمشنر لاہور زید بن مقصود کا نوادرات و متبرکات مقدسہ کیلئے تیار کردہ نئے ہال، شاہی مسجد کے مختلف سیکشنز اور مزار اقبال کی بحالی کے حوالے سے دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے بادشاہی مسجد، مزار اقبال کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے نوادرات مقدسہ کیلئے تیار کرہ نئے ہال، شاہی مسجد کے مختلف سیکشنز اور مزار اقبال کی بحالی کی کاموں کا جائزہ لیا۔

چیئرمین پاکستان رویت ہلال کمیٹی و امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے تعمیراتی پیشرفت بارے کمشنر لاہور کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بادشاہی مسجد کے کئی دیگر حصوں اور مزار اقبال پر بحالی ورکنگ کو ماہرین کی مشاورت سے سر انجام دیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے نوادرات مقدسات و تبرکات کے نئے ہال کی سکیورٹی و مانیٹرنگ کا جائزہ لیا اور اولڈ ہال میں متبرکات و نوادرات مقدسہ کی زیارت بھی کی۔ کمشنر لاہور نے والڈ سٹی اتھارٹی کو ہدایت دی ہے کہ جاری بحالی کے کاموں کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف و مزہبی امور پنجاب سید طاہر رضا بخاری، ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران بھی ہمراہ موجود تھے۔کمشنر لاہور و دیگر انتظامی افسرن نے متبرکات مقدسہ کی زیارت بھی کی۔ بعدازاں کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ڈی سی لاہور کے ہمراہ سوئیکارنو بازار مغل پورہ کا بھی دورہ کیا۔اور سئیوکارنو بازار کی تزئین و آرآئش کیلئے ابتدائی پلاننگ کی آن سپاٹ بریفنگ لی۔سوئیکارنو بازار کے دکانداروں سے بھی فیڈبیک لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button