پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 38 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 3ارب 57 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں بہاولپور سے حاصل پور ساؤتھ بائی پاس کی تعمیر و مرمت کیلئے 94 کروڑ , خیر پور ٹامیوالی سے ماروٹ ، ضلع بہاولپور سڑک کی تعمیر کے لیے 1 ارب 20 کروڑ روپے، کوٹانی روڑ سے بی ایم پی چیک پوسٹ لاکھانی ، ضلع ڈی جی خان سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے 98 کروڑ اور لیڈز بار روم کی تعمیر کے لیے 45 کروڑ کے فنڈز کی منظور شامل ہے۔ اس کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں این ایف ای- بیکن نان فارمل ایجوکیشن پروگرام ،فرانزک انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم فیز ٹو ، میڈیا تھنک ٹینک فار رزیلنس اینڈ کاؤنٹر نریٹو انیشیٹو ہوم ڈیپارٹمنٹ اور اے ائی بیسڈ لٹیگیشن مینجمنٹ اینڈ ٹریننگ سسٹم کے پوزیشن پیپرز کی منظوری بھی دی گئی۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔






