لاہور(بلدیات ٹائمز رپورٹ)پنجاب کے بلدیاتی اداروں کا پی ایف سی ڈویلپمنٹ شیئر بحال نہیں ہوسکا۔صوبہ کے 229 بلدیاتی اداروں کو 2 ارب 95 کروڑ 87 لاکھ روپے کا ماہانہ کرنٹ پی ایف سی شیئر جاری کردیا گیا ہے۔یہ شیئر اپریل کا ریلیز ہوا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 17 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار روپے منتقل کردیئے گئے ہیں۔پنجاب کی 35 ضلع کونسلوں کو مجموعی طور پر ایک ارب 23 لاکھ روپے کا کرنٹ پی ایف سی شیئر ٹرانسفر کیا گیا ہے جبکہ 182 میونسپل کمیٹیوں کے لئے ایک ارب 39 کروڑ 47 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔صوبائی مالیاتی کمیشن آیوارڈ کے تحت 11 میونسپل کارپوریشنز کو 37 کروڑ 94 لاکھ 41 ہزار روپے کا اجراء کیا گیا ہے ۔ان میں میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ 41 لاکھ 64 ہزار روپے ڈی جی خان 2 کروڑ 82 لاکھ 66 ہزار روپے فیصل آباد 7 کروڑ 62 لاکھ 55 ہزار روپے گجرات 2 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار روپے گوجرانوالہ 2 کروڑ 59 لاکھ 53 ہزار روپے مری ایک کروڑ 32 لاکھ روپے ملتان 4 کروڑ 98 لاکھ 39 ہزار روپے راولپنڈی 2 کروڑ 68 لاکھ 73 ہزار روپے ساہیوال 3 کروڑ 46 لاکھ روپے سرگودھا 3 کروڑ 64 لاکھ روپے اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے لئے 4 کروڑ 61 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری ہوئی ہے۔پی ایف سی ڈویلپمنٹ شیئر کی بحالی کے حوالے سے موجودہ حکومت کی طرف سے بھی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام تشکیل دینا مشکل ہو گا وہ ڈویلپمنٹ شیئر کے بغیر کئی سالوں سے کوئی بڑا منصوبہ شروع کرنے سے قاصر ہیں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
8 گھنٹے ago
اقبال فرید ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
13 گھنٹے ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
16 گھنٹے ago
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایت
1 دن ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
Related Articles
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
2 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
5 دن ago



