پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی،کاروبار ہفتہ وار 8 بجے کے بعد بند،سرکاری، نجی دفاتر 100 فیصد ورک فورس،نوٹیفکیشن

پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کر دی گئی ہے۔محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتہ وار 8:00 بجے کے بعد بند ہوں گے۔فارمیسیز، اسپتال، میڈیکل لیبارٹریز، پیٹرول پمپس، تندور، بیکریاں، کریانہ اسٹورز، دودھ / دہی، سبزی و پھل، گوشت کی دکانیں، کورئیر سروسز اور یوٹیلٹی سروسز (بجلی، گیس، انٹرنیٹ، ٹیلی کام) کو استثنیٰ حاصل ہو گی۔ ڈیپارٹمنٹل اسٹورز صرف گروسری اور فارمیسی کے سیکشن کھلے رکھ سکتے ہیں۔

ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھانا سروس فراہم کر سکتے ہیں، بشمول انڈور، آؤٹ ڈور، ٹیک اوے، اور ہوم ڈلیوری 24 گھنٹے جاری رہے گی۔

اوپن بار بی کیو کی اجازت صرف ایسے ریسٹورنٹس میں ہوگی جن کے پاس سکشن ہڈ سسٹم ہو۔

تعمیراتی سرگرمیاں ایس او پیز کے مطابق جاری رہیں گی۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی والے اینٹوں کے بھٹے اور ایمیش کنٹرول سسٹم والے فرنس چلیں گے۔ فائر ورکس پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام سرکاری و نجی دفاتر %100 ورک فورس کے ساتھ کام کریں گے۔ لاہور میں جمعہ اور اتوار کو ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا، سوائے ضروری سامان لے کر آنے والی گاڑیوں، ایمرجنسی اور گورنمنٹ گاڑیوں کے۔ پورے صوبے میں تعلیمی ادارے صبح 8:45 سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول، ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی طرف سے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button