مضر صحت میونیز سپلائر پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں آگیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا بند روڈ پر چھاپہ جعلساز مافیا کے نت نئے حربے ناکام بنا دیئے گئے۔ مضر صحت میونیز سپلائر پنجاب فوڈاتھارٹی نے قابو کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بند روڈ پر میونیز یونٹ پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران 6ہزار کلو تیار میونیز تلف کر کے یونٹ بند کر دیا گیا اور جعلسازی کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی میونیز برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتای انتہائی بدبودار ماحول میں کیمیکل، سٹارچ اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ سے میونیز تیار کی جارہی تھی۔ غیر منظور شدہ لیبل پر مختلف غلط ایڈریس لکھے پائے گئے جبکہ لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا حشرات زدہ دیواریں پائی گئیں جبکہ فنگس لگے گندے برتنوں میں کیمیکلز مکس کیے جارہے تھے۔ دلکش پیکنگ میں موجود تیار میونیز مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور سٹورز پر سپلائی کی جانی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کون کون سے پوائنٹس یہ میونیز استعمال کرتے ہیں وییجلنس ٹیمیوں کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔جعلی میونیز کا استعمال انسانی صحت کیلئے مضر ثابت ہوتا ہے۔زیادہ منافع کے لالچ میں جعلسازی کرنے والے صحت نہیں بیماری بانٹتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر جعلساز مافیا کی سرکوبی اور مسلسل خاتمے کے لیے ٹیمیں 24 گھنٹے فیلڈ میں سرگرم ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد ایسے عناصر کی فوری اطلاع 1223پر دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button