*ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف گرینڈ آپریشن۔174سے زائد املاک سربمہر*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہیں اور ٹاﺅن پلاننگ ونگ کی ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاﺅن،نیو مسلم ٹاﺅن،گجر پورہ،گلبرگ،گارڈن ٹاﺅن، جوہرٹاون اور فیصل ٹاﺅن میں کارروائیاں کر کے174سے زائداملاک سربمہر کر دیں۔ علامہ اقبال ٹاون میں غیر قانونی کمرشل استعمال اورکمرشل فیس عدم ادائیگی پر29سے زائد املاک سربمہر کی گئیں۔ نیو مسلم ٹاﺅن اور گجر پورہ میں 35املاک ،گلبرگ سکیم ،گارڈن ٹاﺅن اورفیصل ٹاﺅن میں36املاک اورخیابان فردوسی جوہرٹاﺅن میں 74املاک سربمہر کی گئیں۔سیل کی گئی املاک میں، سکول،فارمیسی، دفاتر، کیفے،بیکری، ریستوران،گراسری سٹور، سیلون، دکانیں ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن چیف ٹاو ن پلانروَن اسد الزمان اور چیف ٹاﺅن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیاگیا۔غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button