ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، سی او ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، ٹیپا، لیسکو نے شرکت کی. واسا، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، ایس این جی پی ایل، پی ٹی سی ایل، لوکل گورنمنٹ اور کیبل آپریٹرز کے نمائندگان بھی شریک ہوئے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے فیز میں چھ ٹاؤنز میں کام ہوگا اور ایم سی ایل ٹف ٹائلز اور پی سی سی کے منصوبے مکمل کرے گا. ڈویلپمنٹ پلان میں تمام تر توجہ شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے پر مرکوز ہے.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پلان کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں. انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پلان میں شامل تمام گلیوں میں یہ بات یقینی بنائے جائے گی کہ اگلے پانچ سال تک وہاں کوئی روڈ کٹ نہ لگایا جائے اور تمام الائیڈ محکموں کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں تعمیر شدہ سٹرکچر میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی تا کہ یہ سٹرکچر لانگ ٹرم قائم رہے. پی ٹی سی ایل، سوئی گیس، لیسکو، سیف سٹی اتھارٹی، کیبل ایسوسی ایشن، انٹرنیٹ ایسوسی ایشن، ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی، واسا الائیڈ محکموں میں شامل ہے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام سکیموں کے لیے جی آئی ایس نقشے بنوائے گئے ہیں جو کہ الائیڈ ڈیپارٹمنٹس سے شئیر کیے جائیں گے. گلیوں کی تعمیر کے حوالے سے ٹاؤنز میں ہونے والے کاموں کی مکمل تفصیلات تمام شرکاء کو فراہم کر دی جائیں گی اور لٹکتی ہوئی اور کیبل کی تاروں کو مناسب طریقے اور جگہ پر فکس کیا جائے. واسا نے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان والی گلیوں میں سیوریج کا کٹ نہیں لگے گا. شرکا کو پہلے مطلع کرنے کا مقصد ہے کہ منصوبے کی کامیابی اور لانگ ٹرم معیاد کو یقینی بنایا جا سکے. انہوں نے کہا کہ مسلسل رابطہ اور معلومات کے پھیلاؤ کو یقینی بنایا جا رہا ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور تمام تر معلومات تمام متعلقہ محکموں کو فراہم کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ اپنے کام کا مکمل ذمہ دار ہوگا اور کامیابی اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹیپا روڈ کٹ کا این او سی جاری کرنے سے پہلے تمام اداروں سے مشاورت کرنے کا پابند ہو گا . اجلاس میں میں تمام محکموں کی لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ڈویلپمنٹ ایک میگا پراجیکٹ ہے اور یہ لاہور کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا.






