ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام سے استفسار، فی الفور علاقے کو کلئیر کروانے کا حکم

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے عزیز بھٹی زون غازی آباد پھاٹک کا دورہ کیا اور صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام سے استفسار کیا اور فی الفور علاقے کو کلئیر کروانے کا حکم دیا. ایک شہری کی شکایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کو مستقل بنیادوں پر صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کی گئی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری بھی ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا ادھر ادھر نہ پھینکیں. کوڑا مختص جگہوں پر رکھا کریں تاکہ ٹیموں کو کوئی دقت نہ ہو، ڈی سی لاہور نے کرول گھاٹی میں صفائی و جھگیوں کے پوائنٹس کے دورے کیے. ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کرول گھاٹی اور نزد ماڈل بازار خانہ بدوشوں کا انخلاء کر دیا گیا ہے اور صفائی و جھگیوں کے انخلاء کے لئے ایم سی ایل اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں. جھگیوں کے انخلاء اور صفائی سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ خانہ بدوشوں کو آباد کرنے کے لئے مخصوص جگہوں پر خیمہ بستیاں قائم کی جائیں اور شہری آبادی سے غیر قانونی جھگیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے شہری آبادی سے تمام جانوروں کے انخلاء کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے لئے شہری آبادی سے الگ پوائنٹس مختص کئے جائیں. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ، ایم او آر کاشف جلیل، سی او ایل ڈبلیو ایم و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور صاف ستھرا مشن جاری ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button