وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے نوجوانوں کے لئے شاندار پراجیکٹ”پنجاب ایکوا شریمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام“ کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت فشریزایکوا کلچر اور زوالوجی کی ڈگری رکھنے والے نوجوانو ں کو جھینگے فارمنگ کی پریکٹیکل ٹریننگ دی جائے گی۔ نوجوان انٹرنیز کو6ماہ کے دوران ماہانہ 50ہزار روپے وظیفہ بھی ملے گااور ینگ زوالوجسٹ کو مظفر گڑھ میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کے شریمپ فارم پر ٹریننگ دی جائے گی۔ نوجوان انٹرن شپ کے لئے آن لائن جاب پورٹل کی ویب سائٹ پر اپلائی کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مانگ سے شریمپ کی فارمنگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صرف ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے ایک ارب ڈالرسے زائد زر مبادلہ حاصل ہوسکتاہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی بنجر اور ویران زمین کو شریمپ فارمنگ سے قابل استعمال بنایا جائے گا۔ شریمپ فارمنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے فارمر اور انویسٹرکو لیز پر زمین، مراعات اور درکار آلات دئیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ شریمپ فارمنگ کے فروغ سے 10سے 20ہزار لوگو ں کو روز گارکے مواقع مل سکتے ہیں۔ نوجوان شریمپ فارمنگ سے خود روزگار اورمالی خود مختاری حاصل کرسکتے ہیں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
11 گھنٹے ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
1 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
1 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
Related Articles
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
2 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
2 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،وسیم احمد ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،اسامہ مجید چیمہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز ایل ڈی اے تعینات
3 دن ago

