ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کلمہ چوک اور گارڈن ٹاؤن، مین بلیوارڈ کا دورہ، اہم شاہراہوں پر نصب روڈ سائینج اور ٹریفک سگنلز کی صفائی کے لیے جاری خصوصی مہم کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کلمہ چوک اور گارڈن ٹاون مین بلیوارڈ کا دورہ کیا اور ٹیپا کی طرف سے شہر کی اہم شاہراہوں پر نصب روڈ سائینج کی صفائی کے لیے جاری خصوصی مہم کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹیپا ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اورصوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے روڈ سائینج اور ٹریفک سگنلز کو بھی صاف کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا ٹیموں کو شہر کی اہم شاہراہوں کی روڈ سائینج صاف اور بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے مین شاہراہوں سے غیر قانونی سائنیج بورڈ ہٹانے کا حکم دیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹیپا ٹیمیں فیلڈ میں متحرک نظر آئیں، شہریوں کی سہولت کے لیے روڈ سائینج بہتر بنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button