ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول برکی روڈ کا اچانک دورہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول برکی روڈ کا اچانک دورہ کیا اور سکول پرنسپل سے ملاقات کی اور صورتحال پر بریفنگ لی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سکول میں نظم و ضبط، سٹاف کی رجسٹر حاضری کا جائزہ لیا اور کلاس رومز میں طلباء کو فراہم کردہ کوالٹی آف ایجوکیشن کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور نے بچوں سے تدریسی سوالات اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا. انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا کردار بچوں کی بہترین نشوونما اور تربیت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں، انہیں یکساں نصاب کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف خصوصی توجہ دی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل کے لئے اساتذہ محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ سکول میں بہترین انتظامات پر سکول پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بنیادی مرکز صحت برکی روڈ کا بھی دورہ کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بنیادی مرکز صحت انتظامیہ سے ملاقات کی اور انتظامی امور پر بریفنگ لی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بنیادی مرکز صحت میں مختلف وارڈز کو چیک کیا اور حاضری رجسٹر، ادویات کی فراہمی و سٹاک و مریضوں کے اندراج کا جائزہ لیا. انہوں نے بنیادی مرکز صحت انتظامیہ کو مریضوں کو بروقت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈاکٹر و سٹاف مریضوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بنیادی مرکز صحت میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button