ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل صدر کے مختلف مقامات کے دورے کیے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے برکی روڈ بی آر بی نہر کے اطراف اور گرین سٹی میں گلیوں کا دورہ کیا گلیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو بہترین انتظامات کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے اہم شاہراہوں، گلیوں، محلوں میں کوڑا کرکٹ موجود نہ ہو.
انہوں نے کہا کہ شہری بھی گلی، محلوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ علاقے سے تجاوزات کا خاتمہ مکمل طور پر یقینی بنایا جائے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں. انہوں نے برکی روڈ کے اطراف میں نالے کی صفائی ستھرائی کے واضع احکامات جاری کیے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا آپس میں مکمل روابط سے علاقے میں صفائی کو بہتر بنائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شہری آبادی میں جانوروں کی نشاندہی پر ہدایات کیں. ڈی سی لاہور نے شہری آبادی سے جانوروں کا انخلاء کر کے متبادل جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے جانوروں اور جھگیوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین لاہور مشن جاری ہے.