کمشنرگوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد کی عادل شہید سپورٹس فیسٹیول 2024 کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت

کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد ڈسٹرکٹ باراسوسی ایشن گوجرانوالہ (ڈی بی اے) کے زیراہتمام عادل شہید سپورٹس فیسٹیول 2024 کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی،

اس موقع پر فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی اورشرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی جس میں صدرباراسوسی ایشن چودھری عامر باگڑی اورسیکریٹری بار اسوسی ایشن رانا آفتاب خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اتھلیٹ و گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button