ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت پرحج قرعہ اندازی کردی گئی،ایل ڈی اے کے سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے

ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت پرحج قرعہ اندازی کردی گئی اورایل ڈی اے کے سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب ملازمین کا انتخاب کر لیا گیاہے۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد ،اےڈی جی ہیڈکوارٹرز مجتبی عرفات اورڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست نے قرعہ اندازی کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے ورکرز یونین عہدیدار چودھری کاشف گجر اورشاہد باقر بھی موجود تھے۔ کامیاب ہونے والوں میں گریڈ1تا10کیٹگری کے سفیان علی ڈرائیور،شاہد محمود پٹواری، قاسم علی گینگ مین اورعبدالخالق نائب قاصد شامل ہیں۔گریڈ11تا16کیٹگری میں الطاف حسین سینئر کلرک ، صفد رعباس سینئر کلرک اور نورشہزاد سینئرکلرک شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button