ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے قائد اعظم ٹاؤن، ٹاؤن شپ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے لنک روڈ مادرملت تا چوہدری رحمت علی روڈکی تعمیر کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو جاری کاموں بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے نے ٹاؤن شپ میں عرصہ دراز سے بند لنک پر سڑک کی تعمیر و مرمت و بحالی کا کام شروع کر دیا ہے،1.3 کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو سہولت ملے گی۔

سڑک کی تعمیر سے اطراف کے رہائشی مستفید ہونگے، تجاوزات کا خاتمہ ہوگا۔سڑک کی تعمیر سے ایک طرف مادرملت روڈ اور دوسری طرف چوہدری رحمت علی روڈ کو لنک کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے ٹاؤن شپ کے اس لنک پر موجود اپنی قیمتی اراضی پر کمرشل ایریا کی ڈویلپمنٹ کرے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔قبل ازیں ایل ڈی اے کی زمین پر بنی تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا تھا۔






