وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے داتا دربار، بھاٹی گیٹ توسیعی منصوبے، ناصر باغ، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔ بھاٹی چوک انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز، 65 کنال سے زائد اراضی کو منصوبے میں شامل کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ داتا دربار توسیعی منصوبے سے زائرین کے بیٹھنے کیلئے جدید سہولیات سے مزین جگہ پر فاؤنٹین اور اسلامک آیات کو ماڈل خطاطی اشکال میں نصب کروایا جائے گا ۔ بھاٹی چوک پر 3 رویہ انڈر پاس کی تعمیر سے ٹریفک روانی میں واضح بہتری آئے گی۔صوبائی وزیر نے بھاٹی چوک سے ایم اے او کالج تک ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ پارکنگ کے وسیع منصوبوں سے ٹریفک روانی میں بہتری، تجاوزات ختم ہوں گی۔ صوبائی وزیر نے 22 کنال اراضی واگزار کروا کر ریلوے اسٹیشن پارکنگ ایریا میں شامل کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا۔ بین الاقوامی طرز پر ریلوے اسٹیشن داخلے کیلئے ڈراپ لین اور پارکنگ ایریاز کا قیام ہوگا۔ ریلوے اسٹیشن اور سرکلر روڈ کے اطراف املاک کے فساڈ کو اپ گریڈ کرنے سے خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کریڈٹ ہے کہ انہوں نے اندرون کے علاقوں کو بڑا ترقیاتی پیکج دیا ہے۔ لاہور کے داخلی راستوں سے تجاوزات، ڈسٹ کا خاتمہ، پیدل چلنے والوں کو سہولت ہو گی۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*پنجاب میں پہلی بین الاقوامی سسٹین ایبل،سمارٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلینٹ واٹر سسٹمز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ*
12 گھنٹے ago
*اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی درخواستوں اور اقساط کی ہفتہ وار بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ*
1 دن ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی چین کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت*
3 دن ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
3 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
Related Articles
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
5 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
1 ہفتہ ago




