*فیصل آباد میں ساندل بار میراتھن کے انعقاد کا فیصلہ*

فیصل آباد میں ساندل بار میراتھن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اجلاس کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل اسپورٹس آفیسر منظر شاہ نے بریفنگ دی جبکہ سابق اولیمپئین محمد بشیر سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ساندل بار میراتھن 12 اکتوبر کو منعقد ہوگی جو 10 کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل ہوگی۔ میراتھن میں خواتین اور مرد کھلاڑی شریک ہوں گے۔

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ میراتھن صحت مند معاشرے کی تشکیل کا ذریعہ ہے۔ فیصل آباد میں اس میراتھن کے انعقاد سے صحت مند طرزِ زندگی کا شعور اجاگر ہوگا اور مقامی و قومی سطح پر کھیلوں کے کلچر کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں فیصل آباد کی پہچان مزید نکھر کر سامنے آئے گی۔کمشنر فیصل آباد نے شہریوں کو ساندل بار میراتھن میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ساندل بار میراتھن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مرد و خواتین کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button