محکمہ بلدیات پنجاب نے تین افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،دو کو بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت

محکمہ بلدیات پنجاب نے تین افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔لوکل گورنمنٹ سروس گریڈ 19 کے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ محمد افضل ملک کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔لوکل گورنمنٹ بورڈ سے اعجاز حسین ملک کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز ایم سی سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چونیاں عبدالغفار قریشی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button