*ڈی جی ایل ڈی اے کا علامہ اقبال ٹاؤن اور مصطفی ٹاؤن کا دورہ، ملتان روڈ سبزی منڈی میں صفائی کے ابتر حالات پر اظہارناراضگی*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے علامہ اقبال ٹاؤن اور مصطفی ٹاؤن سکیم کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مون مارکیٹ، سبزی منڈی نزد ملتان روڈ، سوک سینٹر مصطفی ٹاؤن کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ملتان روڈ سبزی منڈی میں صفائی کے ابتر حالات پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی انچا رج کو موقع پر طلب کر کے سرزنش کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ملتان روڈ سبزی منڈی اور اطراف کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب کر لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مصطفی ٹاؤن سوک سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سوک سینٹر میں ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر فینسنگ کر نے اورسوک سینٹر کے اطراف سے تجاوزات، جھگیاں اور مویشی ہٹانے کے لیے آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ مصطفی ٹاؤن سوک سینٹر میں ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت بلاک کا بھی دورہ کیا اور تجاوزات و جھگیاں ہٹانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری سمیرا علی جان نے بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button