ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا ملک ذیشان رفیق، رانا مبشر اقبال اور رانا راشد منہاس کے ہمراہ یو سی 243 میں سکیموں کا افتتاح، نشتر زون میں مجموعی طور پر 63 سکیمیں شامل ہیں

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے معاون خصوصی ملک ذیشان رفیق وزیر اعلیٰ پنجاب، ایم این اے رانا مبشر اقبال اور ایم پی اے رانا راشد منہاس کے ہمراہ یو سی 243 نشتر زون میں سکیموں کا افتتاح کیا. نشتر زون میں مجموعی طور پر 63 اسکیمیں شامل ہیں،

ان سکیموں کی تکمیل کے لئے 12000 ملین لاگت آئے گییو سی 243 میں سیوریج، مین ہول، ٹف ٹائل جیسے کام شامل ہیں. یو سی 243 میں ڈویلپمنٹ پلان کے تحت کام کے لئے 222.77 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اور یو سی 243 کی پی پی 159 کی 54 گلیاں منصوبے میں شامل ہیں.معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت گلیوں، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے ساتھ ساتھ سیوریج و سٹریٹ لائٹس اور دیگر مسائل سے چھٹکارا ہو گا. ، ایم این اے رانا مبشر نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان ایک میگا پراجیکٹ ہے، جس کے تحت لاہور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا. ، ایم پی اے رانا راشد منہاس نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ شہر کی گلیوں و سڑکوں کی بحالی کے لئے ایک اہم پراجیکٹ ہے. ٹھیکیداروں کو ہدایت کی گئی کہ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت کام کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ معیاری کام کی بروقت تکمیل ہی اصل ہدف ہو گا، ڈی سی لاہور نے منصوبے کو دیرپا بنانے کے لئے تمام ضروری انتظامات پہلے سے ہی لینے کی بھی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پلان میں ای ٹینڈرنگ نظام متعارف کروایا گیا ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ نظام رشوت کے خاتمے اور شفافیت کا باعث بنا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button