لاہور کے میگا پراجیکٹ لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد جاری ہے. تحصیل شالامار میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان سٹریٹ سکیم یوسی 43 افتتاح علاقہ کے کوآرڈینیٹر ایم این اے اور ایم پی اے نے کر دیا ہے. سمن آباد زون میں
یوسی 212 اور 215 میں واسا کی دو سکیموں کا افتتاح ایم این اے حافظ نعمان اور ایم پی اے نے کیا. تحصیل سٹی میں صوبائی وزیر بلال یاسین نے یو سی 48 داتا گنج بخش ٹاؤن میں سکیم کا افتتاح کیا. لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت گلیوں میں ٹف ٹائلیں لگائی جائیں گی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مدثر نواز کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ پلان نشتر زون کا جائزہ اجلاس، سکیموں کا جائزہ لیا. ایم پی اے میاں عمران جاوید اور ایم این اے عطاء اللہ تارڑ کی والدہ نے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور یوسی 239 میں سائٹ کیمپ کا افتتاح کیا. نشتر زون میں ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر نے یو سی 235 میں اسکیم کا افتتاح کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ٹھیکیداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت عوام کی آگاہی کے لئے سائن بورڈز لگائے گئے ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا.