وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان حکومت کے محکمہ ماہی گیری کے وفد سے اس کے پارلیمانی سیکریٹری برکت رند کی قیادت میں ملاقات کی جس کا مقصد ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینا ہے تاکہ مقامی ماہی گیروں کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔وفد کے ارکان میں سیکریٹری فشریز حکومت بلوچستان جاوید شہوانی اور ڈائریکٹر فشریز ٹیکنیکل ڈاکٹر علاؤالدین شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت انکے مشیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز نجمی عالم، سیکریٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز کاظم جتوئی اور سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ نے کی۔دونوں صوبوں کے ماہی گیری کے محکموں کے حکام نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مچھلی پکڑنے کے لیے گجو-بلو فشنگ نیٹ کا استعمال مچھلی کے انڈوں کو تباہ کر رہا ہے، جس سے مچھلی کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے اور ماہی گیر بے روزگار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ماہی گیری کے ان جالوں کی درآمد کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حساس گجو-بلو نیٹ کی درآمد پر پابندی کے لیے وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ماہی گیری کو ہدایت کی کہ ماہی گیروں کے لیے فلاحی اسکیمیں شروع کی جائیں اور بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر وہاں بھی اسی طرح کی اسکیمیں شروع کی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلہ کیا کہ دونوں صوبوں کے ماہی گیری محکمے آپس میں رابطوں کو بڑھائیں تاکہ سمندری خوراک کی برآمد کو بڑھایا جاسکے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ نے مالی سال 2026.27 کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہ اورپنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم ازم کم اجرت بڑھاکر 43 ہزار مقرر
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محصولات جمع کرنے والے محکموں کا اجلاس*
2 دن ago
گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،گندم ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو تعمیر شدہ عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا*
Related Articles
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
5 دن ago
سکھر سے روہڑی، جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل
1 ہفتہ ago



