وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری دیدی ہے-نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور بنے گا-پلاسٹک ری کنسٹریکٹو سرجری اینڈ برن سینٹر اور انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز بھی میڈیکل سٹی میں بنے گا-سنٹر آف ایکسی لینس نرسنگ اینڈ مڈ وائفری، انسٹیٹیو ٹ آف آپتھلمالوجی اور انفیکشن ڈیزیز ہسپتال بھی بنائے جائیں گے-نواز شریف میڈیکل سٹی میں 1519 بیڈزپر مشتمل سات بڑے ہسپتال مرحلہ وار بنائے جائیں گے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 19 سال بعد پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کو مکمل طور پر فعال ہونے پر اظہار مسرت کیاہے- چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ذیشان حنیف کو بھی سراہا-اجلاس میں پنجاب بھر کے لئے 110 مجوزہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا-پنجاب میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سٹوڈنٹس ہاسٹل قائم کرنے کی تجویزپر غورکیاگیا-پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت روڈز، ٹرکنگ ٹرمینل، بس سٹینڈز، ماڈل بازاراور فوڈ سٹریٹس پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیاگیا-اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چار پراجیکٹ کامیابی سے فنکشنل ہوچکے ہیں۔ 27 پراجیکٹس کی فزیبلٹی تیار، دیگر پراجیکٹ پر ورکنگ تیزی سے جاری ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پلان میں 4 بڑے سی ایم اینی شیٹیو بھی شامل کئے گئے ہیں۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ایف ایم ڈی پروڈکشن پلانٹ، ٹائم ٹریول پارک لاہور، شریمپ فارمنگ اور مائنزٹو میٹل چنیوٹ پراجیکٹ شامل ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں ترقی کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مقصد ڈویلپمنٹ کے عمل میں نجی شعبے کوبھی شریک کرنا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ویژن کے تحت ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
Read Next
3 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
4 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
4 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
5 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
5 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
5 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
6 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
6 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
6 دن ago


