98فیصد تھیم پارک سوسائٹی آبادی اپنے گھروں میں لوٹ چکی ہے،2بلاکس میں سے سیلابی پانی نکالا جارہا ہے،کمشنر لاہور مریم خان

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی دن رات کی کاوشیں کامیابی کے عین قریب ہیں، تمام محکمے جانفشانی سے کام کررہے ہیں، 98فیصد تھیم پارک سوسائٹی آبادی اپنے گھروں میں لوٹ چکی ہے، تھیم پارک کے 31 بلاکس مکمل کلیئر ہوچکے 2بلاکس میں سے سیلابی پانی نکالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 63سو کنال ایریا راوی کے سیلابی پانی، نشیبی جگہ پر ہونے سے تاحد نگاہ پھیلی جھیل بن چکا تھا، 63سو کنال سے زائد ایریا میں 18تا20فٹ سیلابی پانی موجود تھا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ تھیم پارک پر مزید ہیوی مشینری نصب کر دی گئی ہے، 57 کیوسکس فی سیکنڈ ڈرین کرنے والا ہاریزونٹل سیوریج پمپ و مشینری مسلسل کام کررہی ہے، دوبلاکس انتہائی نشیبی ہیں، دو عارضی نالے بناکر سیلابی پانی کو پمپ آوٹ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تھیم پارک میں مسلسل کلیننگ، سویپنگ اور ڈینگی و جراثیم کش سپرے جاری ہے، درجنوں صفائی ورکرز صفائی، کچرا و کیچڑ اٹھانے کیلیے مشینری کے ساتھ شفٹوں میں کام کررہے ہیں، پاک افواج واسا اور ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ کیمپس راونڈ دی کلاک مسلسل کام کرہے ہیں، تھیم پارک سوسائٹی ریلیف کیمپ ہر مکین کی اپنے گھروں میں واپسی تک فعال رہے گا۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انتظامی افسران تھیم پارک سوسائٹی کے مسلسل دورے کر رہےہیں، وزیراعلٰی پنجاب کا پیغام ہے ہر مکین کی مکمل بحالی تک حکومت پنجاب انکے ساتھ کھڑی ہے، ان شاء اللہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام تھیم پارک مکینوں کی گھروں میں جلد واپسی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button