کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی و خوبصورتی کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس

کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی زیر صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی، ٹریفک پولیس کوئٹہ کے افسران اور صفا کوئٹہ کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کوئٹہ شہر کی مجموعی طور پر صفائی ستھرائی, صفا کوئٹہ کی کارکردگی، کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس میں بات چیت کی گئی، ۔اجلاس میں سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بازئی، ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن انور لہڑی، اکائونٹ آفیسر منظور مینگل، سپریٹینڈنٹ انجینئر اشفاق بادینی، چیف میونسپل انجینئر احمد شاہ، سپریٹینڈنٹ انجینئر عبد الحق زہری، ایکسین سرور زہری، پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد بلال، ایس پی ٹریفک پولیس سمیت صفاء کوئٹہ کے نمائندے بھی موجود تھے،

اجلاس میں کوئٹہ شہر میں پلاسٹک کے کوڑے کی پیداوار میں کمی کے لئے شہر بھر میں پلاسٹک تھیلوں کی خریدوفروخت کرنے والے ہول سیلرز کے خلاف کارروائیاں کی جائے تاکہ شہر میں پلاسٹک کے باعث ہونے والی آلودگی پر قابو پایا جا سکے، اجلاس میں کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی و خوبصورتی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button