ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں ٹیپا کی طرز پر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پرڈویلپمنٹ اتھارٹیوں میں ٹیپا کی طرز پر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سڑکوں کی اقسام کی بنیاد پرروڈ لیولز کا تعین کیا جائے گا۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق ٹیپا کے تجویز کردہ رولز کی منظوری لی جائے گی۔ایل ڈی اے، ٹیپا، واسا، سی بی ڈی اور دیگر متعلقہ ادارے پوٹ ہولز، ٹوٹی سڑکوں کی نشاندہی و مرمت کریں گے۔پی ایچ اے اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے گرین بیلٹس پر کام کرے گی۔واسا سیوریج سسٹم کے علاوہ بارشی پانی کے نکاس کا نظام تشکیل دے گا۔تمام متعلقہ ادارے سڑکوں کی تعمیر سے قبل روڈ لیول اور سائنیج کے لیے ٹیپا سے این او سی لینے کے پابند ہونگے۔صوبے کی دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں میں بھی ٹیپا ایجنسیاں تشکیل دی جائیں گی۔جی پی ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے توجہ طلب پوائنٹس کی نشاندہی و مانیٹرنگ کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے لیے سمری پر کام جاری ہے۔تمام اقدامات شہریوں کو اربن فلڈنگ کے خطرات سے بچانے میں کارگر ثابت ہونگے۔

ٹیپا کے تجویز کردہ رولز سے ٹریفک مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔گرین بیلٹس کی اونچائی کو کم کرکے اربن فلڈنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔روڈ اور پلنتھ لیول کے تعین سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔

جواب دیں

Back to top button