ڈی جی ایل ڈی ا ے طاہرفاروق کی ہدایت پر سبزہ زارمیں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، واگزار کروائی گئی اراضی پر ایل ڈی اے ملکیتی بورڈ ز نصب کئے جائیں گے

ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت پرایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار سکیم میں سی، ڈی ،ای ،ایف بلاکس اور بابوصابوکے اطراف آپریشن کیا اور ایل ڈی اے اراضی سے غیرقانونی تعمیرات،تجاوزات اورجھگیاں ختم کر دیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے دوروزقبل سبزہ زار کے اچانک دورہ کے موقع پر آپریشن کی ہدایت دی تھی۔ایل ڈی اے ملکیتی اراضی سے تجاوزات و جھگیاں ختم کرکے ملکیتی بورڈ لگائے جائیں گے۔آپریشن ڈائریکٹرہاوسنگ فوریاوربشیروِرک کی نگرانی میں کیاگیا۔آپریشن میں انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button